ڈریپ میں بھی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، ڈاکٹر فیصل سلطان

December 03, 2021

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) میں بھی اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے، صحت کے شعبے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے ڈریپ کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کا دورہ کیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈرگ ٹیسٹنگ لیب نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو اعلیٰ معیار اور جدید تقاضوں کے مطابق بنا رہے ہیں، بڑی خوشی ہوئی ہے لیب کا اسٹاف بڑی محنت اور جذبے سے کام کر رہا ہے۔