سری لنکا میں آپ کا مجرم ہوں، پرویز رشید

December 03, 2021

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز رشید نے کہا ہے کہ میں اپنے ہم وطنو کو سمجھانے میں ناکام ہوا ہوں، سری لنکا میں آپ کا مجرم ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ ڈینگی موت بن کے آیا، آپ زندگی بن کے آئے، ہم اندھے ہوں آپ آنکھیں عطیہ کردیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کرکٹ کھیلنے آئیں ہم موت بن جائیں، آپ ہماری صنعت چلانے آئیں ہم لاش بھی نہیں خاک واپس کریں۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ میں اپنے ہم وطنو کو سمجھانے میں ناکام ہوا ہوں، سری لنکا میں آپ کا مجرم ہوں۔