سلیکٹڈ ٹولے نے ملک کو تباہی کی جانب دھکیل دیا، نسیمہ پانیزئی

December 04, 2021

کوئٹہ(پ ر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی نسیمہ حفیظ پانیزئی خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کی شہادت کی 48ویں برسی کے موقع پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اس عظیم شہید رہنماء کی برسی منائی ایسے حالات میں منائی جارہی ہے کہ اس ملک میں آئین کو مکمل طو رپر پامال کیا گیا، پارلیمنٹ بے توقیر کردی گئی ہے،ملک میں سویلین مارشل لاء نافذ کرکے نااہل افراد کے ٹولے کو مسلط کیا گیا اور ملک کو مکمل طور پر تباہی کی جانب دھکیل دیا گیا ہے اورغریب عوام ہر شعبہ زندگی میں نہ صرف بدترین مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ تاریخ کی بدترین مہنگائی وبیروزگاری کے باعث اپنی زندگی ختم کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں اور اس نااہل،ناکام، سلیکٹڈ اور مسلط حکمرانوں سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ گزشتہ روز خان شہید کی برسی کا کامیاب جلسہ پارٹی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہےجس پر وہ داد وتحسین کے مستحق ہیں۔