کارکن انتخابی فہرستوں میں ناموں کااندراج یقینی بنائیں‘ عطاء محمد بنگلزئی

December 04, 2021

کوئٹہ (آن لائن )نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطا محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ سیاسی کارکنوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ شناخت کارڈ بروقت بناکر لوگوں کاانتخابی فہرستوں میں اندراج یقینی بنائیں ووٹ کاحق ہمیں آئین دیتاہے جس کادرست استعمال ہمارا قومی فریضہ ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے گزشتہ روز کوئٹہ سے تعلق رکھنے ارکان مرکزی کمیٹی‘صوبائی کابینہ ورکنگ کمیٹی‘ضلعی کابینہ وسینئر دوستوں کے اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں میران بلوچ ‘نیاز بلوچ صوبائی ترجمان علی احمد لانگو‘ سعد بلوچ ‘نعیم بنگلزئی‘انیل مسیح بلوچ ضلعی جنرل سیکرٹری ریاض زہری ملک منظور شاہوانی کامریڈ رشید بلوچ غفار قمبرانی آصف جان مسیح عارف کرد عارف دہوار ملک عبدالرحمن بنگلزئی عالم بنگلزئی عبید دہوار بی ایس او پجار کوئٹہ زون کے صدر ڈاکٹر عمیر بلوچ ودیگر شریک تھے انہوں نے کہاکہ حلقہ بندیوں میں کسی قسم کی باقاعدگی برداشت نہیں کرینگے ۔