• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاقائی تنازعات میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتے ہیں: جرمن دفترِ خارجہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

جرمن دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ جرمنی علاقائی تنازعات میں پاکستان کے ثالثی کردار کو سراہتا ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں جرمن دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز اور باب المندب کے حوالے سے پاکستان کا کردار قابلِ تعریف ہے۔

دوسری جانب جرمن اور پاکستانی وزرائے خارجہ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

اس حوالے سے جرمن دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار سے جرمن وزیرِ خارجہ کی ملاقات میں یوکرین اور روس امن مصالحت پر بھی گفتگو ہوئی۔

جرمنی اور پاکستان نے یوکرین میں امن کے لیے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید