تونسہ بیوٹی فکیشن پلان کیلئے مزید 11کروڑ 63 لاکھ روپے طلب

December 04, 2021

ملتان(سٹاف رپورٹر ) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے تونسہ میں جاری بیوٹیفیکیشن پلان کے لئے حکومت پنجاب سے مزید گیارہ کروڑ تریسٹھ لاکھ اڑتیس ہزار روپے مانگ لئے۔ اس سلسلے میں خط باقاعدہ لاہور بھیج دیا گیاہے۔ فنڈز سٹریٹ لائیٹس، ٹف ٹائلز، سیوریج اور صاف پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی تکمیل کے لئے مانگے گئے ہیں۔سیکرٹری ہاؤسنگ جاوید اختر محمود نے کہا کہ تونسہ میں ترقیاتی منصوبوں پر کا م تیزی سے جاری ہے۔