بھارت میں سمندری طوفان ’جواد‘ کا الرٹ جاری

December 04, 2021

بھارتی ریاست آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں سمندری طوفان’جواد‘ کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ساحلی علاقوں سے54 ہزار سے زیادہ لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ساحلی علاقوں سے گزرنے والی 53 ٹرینیں منسوخ کردی گئی جبکہ اڑیسہ کے انیس اضلاع کے اسکول بند کر دئے گئے ۔