پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے نئے صوبوں سے متعلق فیصلے مشاورت سے کرنے کی تجویز دے دی۔
ایک بیان میں اسد قیصر نے کہا کہ نئے صوبوں سے متعلق فیصلے مشاورت سے کیے جائیں، سندھ کے عوام کے ساتھ ہیں، جو وہ چاہتے ہیں وہ فیصلہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی سے اختلافات ہیں لیکن کوشش ہے رابطے کی حد تک چیزوں کو بہتر کیا جائے۔
پی ٹی آئی رہنما نے دہشت گردی سے متعلق وزیراعلیٰ پنجاب کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ مریم نواز کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں۔