• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نئی پالیسی میں گاڑیوں پر ٹیرف میں 80 فیصد تک کمی کی تجویز

نئی آٹو اینڈ آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی میں گاڑیوں پر ٹیرف میں 80 فیصد تک کمی کی تجویز سامنے آگئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں آٹو اینڈ آٹو پارٹس مینوفیکچرنگ پالیسی کا جائزہ لیا گیا۔ دوران اجلاس الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرض کی حد 30 لاکھ سے بڑھا کر 1 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی۔

اس موقع پر نیو انرجی وہیکل کےلیے قرض کی مدت 3 سال سے بڑھا کر 5 سال کرنےکی سفارش کی گئی جبکہ آٹو پارٹس کی برآمدات کےلیے 5 بڑے مینوفیکچرنگ ادارے لانے کی تجویز بھی دی گئی۔

مجوزہ 5 پیداواری اداروں کے گرد ایس ایم ایز کلسٹرز بنانے اور برآمدات کےلیے استعمال ہونے والے آٹو پارٹس کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کرنے کی تجاویز بھی شامل ہیں۔

آٹو پارٹس پالیسی سے متعلق قائم کمیٹی نے اہم سفارشات کی منظوری دی تھی۔

قومی خبریں سے مزید