سیالکوٹ میں جو ہوا شریعت میں اس کی جازت نہیں ، ختم نبوت کا نفرنس

December 05, 2021

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) وفاقی وزیر ایوی ایشن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ختم نبوت پر میرا خاندان قربان ہونے کو تیار ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار در بار عالیہ گولڑہ شریف میں ختم نبوت کا نفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔سجادہ نشین پیر نظام الدین جامی گیلانی نے خطاب میں کہا کہ دعا ہے اللہ ہم سب کو عقیدہ ختم نبوت پر ہمیشہ قائم رکھے۔دربار عالیہ سے ہمیشہ اتحاد کی آواز اٹھی ہے۔ اہم اداروں کی پوسٹوں پر تعینات قادیانیوں کو ہٹایا جائے ۔صاحبزادہ حامد رضانے کہا کہ سیالکوٹ میں جو ہوا اس کی اجازت شریعت میں کہاں ہے؟ دیگر مقررین نے کہا کہ امت مسلمہ کو مسلسل فتنوں کا سامنا ہے۔ فتنوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ہمیں ختم نبوت کے دفاع پر کام کرنا ہوگا۔