حادثات کی روک تھام کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کرنا ہوگا، آر پی او

December 05, 2021

راولپنڈی ( سٹاف رپورٹر) ریجنل پولیس آفیسر نے ریجنل دفتر میں سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فیلڈ افسران کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا جس میں چیف ٹریفک آفیسر تیمور خان نے بھی شرکت کی۔ انہوں نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹریفک قوانین کے مکمل نفاذ اور قوانین کے متعلق عوام کی آگاہی کیلئے ایجوکیشن ونگ کو متحرک کیا جائے۔ گزشتہ سال ٹریفک حادثات میں 20ہزار کے قریب اموات اور تقریباً 12ہزار افراد معذور ہوئے، ان حادثات کی روک تھام ٹریفک قوانین پر عمل درآمد سے ممکن ہے۔