وزیراعظم کا پریانتھا کو بچانے کی کوشش کرنے والے کیلئے تمغہ شجاعت کا اعلان

December 05, 2021

فوٹو: فائل

وزیراعظم عمران خان نے سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کردیا۔

ایک پیغام میں وزیراعظم نے سیالکوٹ میں سری لنکن فیکٹری منیجر کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ساتھی منیجر ملک عدنان کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ پوری قوم کی جانب سے ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری کو سلام پیش کرنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے مزید کہا کہ ملک عدنان نے اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر پریانتھا کمارا کو مشتعل ہجوم سے بچانے کی ہرممکن کوشش کی۔