بین الصوبائی ڈیلر کے 2 کارندے گرفتار، 2 کلو سے زائد اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد

December 06, 2021

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )شاہراہِ نور جہاں پولیس نے بین الصوبائی منشیات ڈیلر عصمت اللہ کے کارندوں سلیم اور دوست محمد کو گربتار کرکے 2 کلو سے زائد اعلی ٰکوالٹی کی چرس جبکہ پیکنگ میٹیریل بھی برآمد کرلیا ،پولیس نے بتایا کہ عصمت اللہ باجوڑ ایجنسی سے براستہ کوئٹہ بلوچستان مسافر بسوں اور ٹرک کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کرتا ہے۔