• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب اسرائیل کیلئے مزید امریکی فوجی امداد نہیں ہونی چاہیے: برنی سینڈرز

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز—فائل فوٹو
امریکی سینیٹر برنی سینڈرز—فائل فوٹو

امریکی سینیٹر برنی سینڈرز نے اسرائیل کے لیے امریکی فوجی امداد ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

برنی سینڈرز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی الیکشن کمیٹی نے انتخابات سے صرف 4 ہفتے قبل ملک کی دونوں بڑی عرب جماعتوں پر پابندی عائد کر دی۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس اقدام سے واضح ہے کہ نیتن یاہو اور ان کے انتہائی دائیں بازو کے اتحادی ایسا اسرائیل چاہتے ہیں جہاں آبادی کے 20 فیصد فلسطینی شہریوں کی کوئی آواز نہ ہو۔

انہوں نے لکھا کہ اب اسرائیل کے لیے مزید امریکی فوجی امداد نہیں ہونی چاہیے۔

واضح رہے کہ یہ مطالبہ اسرائیل کے انتخابی کمیشن کی جانب سے انتخابات سے صرف 4 ہفتے قبل ملک کی دو بڑی عرب جماعتوں پر پابندی عائد کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس اقدام کے نتیجے میں اسرائیل کے فلسطینی شہری اسرائیلی پارلیمان کنیسٹ میں اپنی اہم سیاسی نمائندگی سے محروم ہو سکتے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید