اشنا سہیل نے ٹینس ایونٹ جیت لیا

December 06, 2021

لاہور (جنگ نیوز) حسن طارق رحیم نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ اوشنا سہیل نے پاکستان نمبر ون ٹینس پلیئر سارہ محبوب کو ہرا کر جیت لی، اوشنا سہیل کی کامیابی کا اسکور چھ صفر اور چھ تین رہا۔ اوشنا سہیل نے لاہور جیمخانہ ٹینس کورٹس پر کھیلی جانے والی رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کیا۔