فٹبال، ماشا یونائیٹڈ سیمی فائنل میں

December 06, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماشا یونائیٹڈ پاکستان کپ فیسٹول فٹبال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔کوارٹر فائنل میں ماشا یونائیٹڈ فٹبال کلب کراچی نے واصف میموریل کو پینلٹی ککس پر 7-8 سے ہرادیا، مقررہ وقت میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ پہلا سیمی فائنل ینگ عزیز آباد اور سکسٹین اسٹار اوردوسرا سیمی فائنل ماشا یونائیٹڈ اور ینگ مسلم کےدرمیان ہو گا۔