سیالکوٹ جیسے واقعات انسانیت سوز ہیں، حافظ فضل الرحیم اشرفی

December 06, 2021

لاہور(خبرنگار)جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے سیالکوٹ کے واقعہ کی شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے انسانیت سوز واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اسلام،انسانیت اور قانون اس بات کی کی اجازت نہیں دیتے کہ خود ہی قانون ہاتھ میں لے کر اس طرح سڑکوں پر فیصلے کیئے جائیں۔