امارات کی ریاستوں میں ’اتحاد ٹرین‘ چلے گی

December 06, 2021

عالمی نمائش دبئی ایکسپو میں اماراتی حکام کی موجودگی میں نیا پراجیکٹ لانچ کردیا گیا ہے، متحدہ امارات کی ریاستوں کے درمیان اب ’’اتحاد ٹرین‘‘ چلے گی۔

حکام کے مطابق اتحاد ٹرین میں ابوظہبی سے دبئی کا سفر 50 منٹ اور ابوظہبی سے فجیرہ کا سفر 100 منٹ میں طے ہوگا۔

اتحاد ٹرین مشرق وسطی میں کارگو سروس کے لئے متعارف کرائی گئی ہے، یہ ٹرین گیارہ اہم شہروں کو ملائے گی۔

حکام کا بتانا ہے کہ چند سالوں میں عام مسافر بھی اتحاد ٹرین استعمال کرسکیں گے، مسافر ٹرین پراجیکٹ پر 13 ارب ڈالرزخرچ ہوں گے اور منصوبہ 2030ء میں مکمل ہوگا۔