ایران میں جاں فدائے ایران مہم کی گرینڈ مشقوں کا آج سے آغاز ہو گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان نے مشقوں میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جاں فدائے ایران مشقوں میں عوام کی بھرپور شرکت قابل تعریف ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مشقوں میں شرکت ملک کی آزادی اور سالمیت کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کی علامت ہے۔
مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران کی عزت و سر بلندی کے تحفظ کے لیے اتحاد و یکجہتی اور عوامی شرکت ضروری ہے۔