وفاقی دارالحکومت میں بلڈرزو ڈویلپرز کا قومی کنونشن بلایا جائیگا

December 08, 2021

اسلام آباد (حنیف خالد) وفاقی دارالحکومت میں بلڈرز و ڈویلپرز کا قومی کنونشن بلایا جائیگا، غیر منقولہ پراپرٹی کی قدر میں 7سو فیصد تک یکطرفہ اضافے پر احتجاج کریں گے ،اسلام آباد بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز ایسوسی ایشن کے ہنگامی اجلاس میں ایف بی آر کی طرف سے غیر منقولہ پراپرٹی کی مقرر کی گئی ویلیو کو یکسر مسترد کر دیا گیا۔ وزیراعظم سے مطالبہ کیا گیا کہ ایف بی آر اس یکطرفہ مقرر کردہ غیر منقولہ املاک کی قدر کا نوٹیفکیشن/ایس آر او واپس لے ۔ اجلاس کی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر چوہدری نصیر احمد نے کی۔ اُنہوں نے کہا کہ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن نے تعمیراتی انڈسٹری کی ترقی کا پہیہ روک دیا ہے۔