جج کے خلاف نازیبا گفتگو،سابق ایس ایچ او تھانہ صدرواہ برطرف

December 08, 2021

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)ہائی کورٹ کے جج کے خلاف نازیبا گفتگو پرسابق ایس ایچ او تھانہ صدرواہ سب انسپکٹرخالق دادکوملازمت سے برطرف کردیاگیا۔4دسمبر کوسوشل میڈیا پرایک آڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں لاہورہائی کورٹ کے ایک جج کیخلاف سابق ایس ایچ اوخالق دادمبینہ طورپر نازیبا الفاظ استعمال کررہاتھا، وائرل ہونیوالی آڈیو پر سی پی اواطہر اسماعیل نے نوٹس لیتے ہوئےخالق داد کو لائن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیاتھاجبکہ آیڈیو کی حقیقت کا تعین کرنے کے لیے انکوائری کاحکم دے دیاتھا۔ذرائع کے مطابق انکوائری میں اسے قصوروارقراردیاگیا جب کہ سب انسپکٹرنے اپنے خلاف الزامات سے انکارکیا،انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سی پی او نے سب انسپکٹرخالق داد کو ملازمت سے ڈسمس کردیا ۔