گینگ کی دسویں کے طالبعلم کو اغوا کر کے زیادتی، ویڈیو بھی بنائی گئی، ملزم گرفتار

December 08, 2021

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) تھانہ شالیمار کے علاقے میں گینگ نے دسویں کے طالبعلم کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ گینگ کے ارکان لڑکوں نے دسویں کے طالبعلم کو گن پوائنٹ پر سکول سے گھر جاتے اغوا کیا اسے ای الیون کے ایک شیشہ کیفے لے گئے جہاں گینگ کے دو ارکان اسے دوسرے گروہ کے حوالے کرکے گھر روانہ ہوئے جہاں دوسرا گروہ اسے ڈرا کر کیفے میں زبردستی نشہ آور اشیاء استعمال کرواتا رہا ۔ پھر گینگ ارکان ایک لڑکے کو ایف الیون ڈراپ کرنے کے بہانے ( ا ) کو زبردستی میرا ابادی لے گئے ، جہاں اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، اور اسکی ویڈیوز بھی بناتے رہے۔ متاثرہ بچے کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشن افضال احمد کوثر نے فوری ایکشن لیا۔ جس پر پولیس نے زیادتی کے شکار بچے کی نشاندہی پر اسے بلیک میل کرکے ایک بار پھر زیادتی کیلئے سکول کے باہر منتظر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،پولیس اسٹیشن شالیمار نے ایف آئی آر درج کر لی۔