ڈاکوئوں نے 7 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فون چھین لئے

December 08, 2021

لاہور(کرائم رپورٹرسے) برکی میں ڈاکوئوں نے اسلم سے2لاکھ70ہزار لوٹ لیے،نواں کو ٹ میں ڈاکوئوں نےا ظفرخان سے2لاکھ 50ہزار ، نصیر آباد حسین کی دکان سے1لاکھ 75 ہزار اور دیگر سامان، ملت پارک میں جمشید سے1لاکھ 60ہزار اور موبائل فون ، گرین ٹاون میں خرم ارشد سے1لاکھ 50 ہزار اور موبائل فون، شاہددہ ٹاون میں قیصر سے90 ہزار اور موبائل فون ،فیصل ٹا ئو ن کے علاقے میں یاسر سے 60ہزار اور دیگر قیمتی اشیا لوٹ کر فرار ہو گئے-گو المنڈ ی میں میں کرم دین سے 40ہز ار ک اور طلا ئی زیو رات،اس کے علاوہ ڈیفنس سے عمران ، نشتر کالونی سے فیصل ، مسلم ٹا ئو ن سے طاہر اورنصیر آ با د سےمحمود کی گاڑیاں جبکہ نواں کوٹ سے ندیم، گلشن اقبال سے سیلمان ، سبزی منڈی سےذیشان حیدر کی موٹر سائیکلیں چوری ہوگئے۔