عوامی راج پارٹی نے انتخابی مہم چلانے کا اعلان کر دیا

December 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) عوامی راج پارٹی نے یکم جنوری سے عام انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں انتخابی مہم چلانے کا اعلان کردیا ہے۔سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میاں اظفر علی سمرا، سینئر پارٹی رہنماؤں اختر لشاری، لعل شاہ نے کہا کہ انتخابی مہم چلانے کے سلسلے میں حکمت عملی طے کر لی ہے مڈل کلاس طبقہ کو آگے لائیں گے قائد جمشید احمد دستی یکم جنوری کو مظفر گڑھ سے انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔