• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک ہی دن سالگرہ اور نایاب ریکارڈ، دنیا کے دو معمر ترین افراد کی انوکھی سالگرہ

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

گنیز ورلڈ ریکارڈز اور ’لونگیوی کویسٹ‘ کی جانب سے دنیا کے معمر ترین مردوں کی فہرست میں شامل برازیل اور آسٹریلیا کے دو شہریوں نے ایک ساتھ اپنی سالگرہ منائی ہے۔

برازیل کے 114 سالہ ژواؤ مارینو نیٹو اور آسٹریلیا کے 113 سالہ کین ویکس کی پیدائش میں ٹھیک ایک سال کا فرق ہے اور دونوں کی سالگرہ ایک ہی دن آتی ہے۔ دونوں نے ایک دوسرے کی سالگرہ کا مبارکباد کا کارڈ ہاتھ میں تھامے تصاویر کا تبادلہ کیا۔

ژواؤ مارینو نیٹو نومبر 2024ء سے دنیا کے معمر ترین زندہ مرد ہیں (جب ان کی عمر 112 سال تھی)۔ وہ تاریخ میں 114 سال کی عمر تک پہنچنے والے دنیا کے صرف 9 مردوں میں شامل ہو چکے ہیں اور برازیل کی تاریخ کے سب سے معمر ترین مرد کا اعزاز رکھتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق خواتین کے مقابلے میں مردوں کا 114 سال کی عمر تک پہنچنا بےحد نایاب واقعہ ہے، جو اسے عالمی تاریخ کا ایک غیر معمولی اور شاذ و نادر واقعہ بناتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید