موٹر وے انٹر چینج اور عوامی مقامات پر ویکسی نیشن کیمپ لگانے کی ہدایت

December 08, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) موٹر وے انٹر چینج اور عوامی مقامات پر ویکسی نیشن کیمپ لگانے کی ہدایت ۔ڈی سی ملتان عامر کریم خاں نے گزشتہ روز کورونا ویکسی نیشن مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ آبادی والی یونین کونسلز میں فیلڈ ٹیموں کی تعداد بڑھائی جائے گی تاکہ مہم کے اہداف حاصل کئے جاسکیں۔تعلیمی اداروں میں فیلڈ ٹیموں کو مقررہ عمر کے طلباءکی ویکسین پر فوکس کرنے کے احکامات بھی دیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ریڈ مہم کے دوران فیلڈ ٹیموں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے۔اس موقع پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر شعیب گورمانی نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔