کترینہ کیف، وکی کوشل اپنی شادی پر کِن گانوں پر پرفارم کریں گے؟

December 08, 2021

کترینہ کیف اور وکی کوشل کل شادی کے بندھن میںبندھنے والے ہیں جبکہ آج دوپہر اس جوڑے کی ہلدی کی رسم ادا کی جائے گی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آج رات اس جوڑی کی مہندی کی تقریب منعقد کی جائے گی، یہ جوڑا اپنی شادی کی تقریبات پر بذاتِ خود بھی مختلف گانوںپر پرفارمنس دیگا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کترینہ کیف کی شادی میںاُن کے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے گانوں پر پابندی ہوگی جبکہ کترینہ کیف کی جانب سے اکشے کمار سمیت دیگر فنکاروں کے ساتھ فلمائے گئے گانوںپر پرفارمنس دی جائے گی۔

جن گانوںپر وکی کوشل اور کترینہ کیف پرفارم کریں گے اُن میں ’کالا چشمہ‘، ’تیری اور‘ گانا سر فہرست ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کے مطابق اس جوڑی کی شادی میں مہمانوں کی تواضع کے لیے پیش کیے جانے والے مینیو میں بھارتی اور کونٹینینٹل کھانے شامل ہوں گے، بھارتی کھانوں میں کچوریاں، چاٹ، کباب اور راجستھانی روایتی کھانوں کے لائیو اسٹالز ہوں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دن بھارت کے 15 نجومیوں کی جانب سے وکی کوشل اور کترینہ کیف کی شادی سے متعلق مثبت پیش گوئیاں کی گئی تھیں۔

بھارتی نجومیوں کے مطابق کترینہ کیف اور وکی کوشل ایک دوسرے کے لیے مکمل اور تعمیری فرد ثابت ہوتے ہیں، اس جوڑے کے ستاروں کے مطابق ان کی شادی ایک بہترین اور کامیاب شادی ثابت ہوگی۔