دھرمیندر خاندان کی موجودگی میں کام کرنے میں دباؤ محسوس کرتا ہوں، ابھے دیول

December 08, 2021

فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے سینئر اداکار دھرمیندر کے بھتیجے، اداکار ابھے دیول کا کہنا ہے کہ دھرمیندر خاندان کے دیگر لوگوں کے ساتھ فلموں میں کام کرنے کے دوران وہ ذہنی دباؤ میں رہنے کی وجہ سے کردار میں ڈوب کر کام نہیں کرپاتے۔

واضح رہے کہ ابھے سنی دیول کے بیٹے کرن دیول کے ساتھ فلم ’ویلے‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے۔

ابھے کا کہنا تھا کہ خاصکر تایادھرمیندر اور کزنز سنی اور بابی دیول کی موجودگی میں تو کام کرنا کافی مشکل ہوتا ہے۔

اداکار نے کہا کہ ان کی فلم میکنگ ان سے بالکل مختلف ہے۔

واضح رہے کہ دھرمیندر خاندان اس وقت جو فلمیں بنارہے ہیں ان میں اپنے اور یملہ پگلا دیوانہ فرنچائز شامل ہیں، لیکن ان میں ابھے دیول اداکاری نہیں کررہے ہیں۔

تین پیڑیوں پر مشتمل خاندان جس میں دھرمیندر، سنی اور بابی اور اب سنی کے بیٹے کرن شامل ہیں وہ آئندہ آنے والی فلم ’اپنے 2‘ میں اکٹھے نظر آئیں گے۔

ایک انٹرویو مین ابھے دیول کا کہنا تھا کہ وہ فیملی کے ساتھ کام کرتے ہوئے دباؤ میں رہتے ہیں اور یہ خیال رہتا ہے کہ یہاں بھائی اور تایا موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ البتہ کرن کا معاملہ ذرا مختلف ہے ایک تو وہ مجھ سے کافی چھوٹا ہے اور دوسرا یہ کہ وہ میرا بھتیجا ہے، اس کے ساتھ کافی اچھے تعلقات ہیں لیکن بڑوں کی موجودگی میں خود کو دباؤ میں محسوس کرتا ہوں۔