پیڈیاٹرک برن ڈیپارٹمنٹ کے ای یونیورسٹی، فرینڈز آف میو ہسپتال محمود فارمیسی اور میر خلیل الرحمٰن سوسائٹی کے زیراہتمام سیمینار کل ہو گا

December 09, 2021

لاہور (ایم کے آر ایم ایس رپورٹ) پیڈیاٹرک سرجری اینڈ پیڈیاٹرک برن ڈیپارٹمنٹ کنگ اینڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی (میو ہسپتال)، فرینڈز آف میو ہسپتال، SHEZ ASSOCIATES، محمود فارمیسی اور میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی (جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) کے زیراہتمام خصوصی پبلک ہیلتھ آگاہی سیمینار بعنوان بچوں میں جلنے سے بچائو کے طریقے اور صحیح علاج کے بارے میں آگاہی کا انعقاد کل10دسمبربروز جمعۃ المبارک دوپہر 2بجے پرل کانٹی نینٹل ہوٹل لاہور میں ہوگا۔ جسکی صدارت روفیسر ڈاکٹر یاسمین راشد (صوبائی وزیر صحت پنجاب) کریں گی۔ گیسٹس آف آنر میںعبداللہ سنبل (چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ،حکومت پنجاب)، پروفیسر ڈاکٹر محمود شوکت( چیئرمین بورڈ آف گورنرز میو ہسپتال)، پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل (وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی)، ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ (چیئرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب)، شازینہ فاضل(سی ای او شیز ایسوسی ایٹس، ایڈوائزر ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن)، ڈاکٹر رضوان نصیر( ڈائریکٹر جنرل 1122)، پروفیسر ڈاکٹر اسد اسلم (پروفیسر آف ایمریٹس کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی) ، محمد مقصود ارجمند (سی ای او محمود فارمیسی) شامل ہیں۔ حرف آغاز و خصوصی لیکچرپروفیسرڈاکٹر محمد شریف (چیئرپرسن و ہیڈ آف پیڈیاٹرک سرجری ڈیپارٹمنٹ، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی و میو ہسپتال) پیش کریں گے۔ ماہرین کے پینل میںـفاروق منظور (مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹ کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ پنجاب)، ڈاکٹر افتخار احمد (ایم ایس میو ہسپتال )، فاطمہ فضل( صدر فرینڈز آف میو ہسپتال)، عنبرین عرفان(وائس پریذیڈنٹ فرینڈز آف میو ہسپتال)، پروفیسر ڈاکٹر مستحسن( ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ پلاسٹک اینڈ برن میو ہسپتال)،ڈاکٹر ثناء اسلم(مائیکرو بیالوجسٹ، انفیکشن کنٹرول آفیسر میو ہسپتال لاہور)، ڈاکٹر ظفر (سی ای او مختار اے شیخ ہسپتال و پیڈیاٹرک سرجن)، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر آصف زبیر بھٹی، حشمت آفندی (برنز اینڈ پلاسٹک سرجری یونٹ شالیمار ہسپتال لاہور)، پروفیسر ڈاکٹر عمر فاروق (سابق ہیڈ آف پیڈیاٹرک سرجری، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان)، پروفیسر آسیہ نورین ( سینئر سیکشن ہیڈ کوئین میری کالج و سکول)، سیدہ نزہت شبیر ( پرنسپل گورنمنٹ سنٹرل ماڈل سکول)، روبینہ خالد ( پرنسپل وکٹوریہ ہائی سکول)، ڈاکٹر فاطمہ (ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیا ٹرک سرجری کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ومیو ہسپتال) شامل ہیں۔ میزبانی کے فرائض واصف ناگی و چیئرمین میر خلیل الرحمٰن میموریل سوسائٹی جنگ گروپ آف نیوز پیپرز) سر انجام دیں گے۔