پھاٹاکااجلاس،ہائوسنگ کالونیوں کے پی سی ون کی منظوری

December 09, 2021

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر ہاؤسنگ ملک اسد کھوکھر کی زیر صدارت پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی (پھاٹا) کی گورننگ باڈی کا 82 واں اجلاس ہوا ۔گورننگ باڈی نے نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام کے تحت رہائشی کالونیوں میں کم لاگت ہائیبرڈ گھروں کی تعمیر جبکہ جہلم، سیالکوٹ اور پتوکی میں ہاؤسنگ کالونیز کے ڈویلپمنٹ کیلئے پی سی ون کی منظوری بھی دی۔صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے سرکاری سکیموں میں پلاٹ اور مکان شہریوں کو آلاٹ کرنے کیلئے اخبار میں اشتہار دینے کا حکم دیا ۔