نور جہاں کے ساتھ تصویر میں موجود شخص کون ہے؟

December 09, 2021

ملکہ ترنم میڈم نورجہاں کی وفات کو دہائیاں گزر گئیں لیکن ان کے پرستاروں کے دلوں میں وہ آج بھی زندہ ہیں یہی وجہ ہے کہ لیجنڈ کی وفات کے طویل مدت بعد بھی ان کی کوئی نایاب ویڈیو ، تصویر سامنے آتی ہے تو وہ وائرل ہوجاتی ہے۔

تقریباً تین عشروں سے زائد پاکستان ٹیلی ویژن کے تربیتی و انتظامی شعبوں سے وابستہ رہنے والے خواجہ نجم الحسن نے حال ہی میں میڈم نورجہاں کے ساتھ اپنی ایک سنہری یاد شیئر کی ہے۔


خواجہ نجم الحسن نے میڈم نورجہاں کی سن 2000 میں سالگرہ مناتے ایک تصویر فیس بک پر شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ یہ تصویر 21 ستمبر 2000 کی ہے کہ جب وہ اپنی آخری سالگرہ منارہی ہیں۔

تصویر میں خواجہ نجم الحسن میڈم نورجہاں ، ظلِ ہما اور ساؤنڈ ریکارڈسٹ محمد ادریس موجود ہیں۔

خیال رہے کہ خواجہ نجم الحسن نے بے شمار موسیقی کے حوالے سے پروگرامات پیش کیے جو اپنی مثال آپ ہیں۔ انہوں نے پاکستان اور پاکستان سے باہر منعقدہ مختلف پروگراموں کو پروڈیوس کیا اور ایوارڈز جیتے۔