• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویڈیو، نورجہاں اور نصرت فتح علی خان کی نایاب جُگل بندی

پاکستان کے لیجنڈ موسیقاروں کی بات کی جائے تو یقیناً نصرت فتح علی خان اور ملکہ ترنم میڈم نور جہاں کا نام اپنا ایک الگ ہی مقام رکھتا ہے۔

بر صغیر میں میڈم نور جہاں، مہدی حسن اور استاد نصرت فتح علی خان سے بڑھ کر کوئی اور آواز نہیں۔ جو بھی فنِ گائیکی سے وابستگی رکھتے ہیں وہ ان کو اپنا روحانی استاد تصور کرتے ہیں۔

اب اگر دونوں لیجنڈز کی وفات کے طویل مدت بعد ان کی کوئی نایاب ویڈیو ، تصویر ہاتھ لگے تو ان کے پرستاروں کیلئے اس سے بہتر اور کیا ہوگا۔

نور جہاں کی بیٹی حنا درانی نے والدہ کی نصرت فتح علی خان کے ہمراہ جگل بندی کرتے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جسے چاہنے والے خوب پسند کررہے ہیں۔


انہوں نے لکھا کہ ’اپنے فن کے ماہر دو لیجنڈز معروف گانے سانوں ایک پل چین نہ آوے کی جگل بندی میں مصروف ہیں۔‘

حنا درانی کے مطابق اُن کی والدہ میڈم نور جہاں نصرت فتح علی خان کو پسند کرتی تھیں اور ان کے کام کیلئے ان کی بے انتہا عزت کرتی تھیں۔


انہوں نے بتایا کہ ’دونوں نے ایک ساتھ کئی یادیں شیئر کی ہیں اور مجھے آج یہ ایک کمپوزیشن یاد آئی جو انہوں دونوں نے مل کر گائی تھی۔‘

 لیجنڈز کے پرستار حنا درانی کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک نایاب ویڈیو ہے، اس سے اچھی جگل بندی کسی کی نہیں ہوسکتی۔

تازہ ترین