دورۂ بنگلادیش کے نتائج سے بہت خوش ہوں: ثقلین مشتاق

December 09, 2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے کہا ہے کہ وہدورۂ بنگلادیش کے نتائج سے بہت خوش ہیں۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ثقلین مشتاق نے قومی کرکٹ اسکواڈ کی تصویر شیئر کی جوکہ گزشتہ روز بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے بعد لی گئی تھی۔

ثقلین مشتاق نے کہا کہ ’ٹیسٹ سیریز کی جیت زبردست تھی اور میں پورے دورے کے نتائج سے بہت خوش ہوں۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’ہم نے بہت ساری نمایاں کارکردگی کے ساتھ غیر معمولی کرکٹ کھیلی، مجھے لڑکوں اور معاون عملے پر فخر ہے۔‘

ہیڈ کوچ نے مزید کہا کہ ’میں ایک شاندار ٹورنامنٹ کے لیے بنگلہ دیش کے ہجوم، کھلاڑیوں، بورڈ اور گراؤنڈ اسٹاف کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔‘