مائیک ہیسمین کا محمد رضوان کے تکیے پر دلچسپ تبصرہ

December 10, 2021

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا خصوصی تکیہ تو پاکستانی شائقینِ کرکٹ کی توجہ کا مرکز تو تھا ہی لیکن اب اس تکیے نے بین الاقوامی کرکٹ سے وابستہ شخصیات کی توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروالی ہے ۔

اسپورٹس صحافی سیج صادق نے دو ماہ کے طویل دورے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر محمد رضوان کی اپنے تکیے کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ محمد رضوان اور ان کا تکیہ وطن واپس پہنچ گیا ہے۔

معروف بین الاقوامی کرکٹ کمنٹیٹر مائیک ہیسمین نے اس ٹوئٹ پر دلچسپ تبصرہ کیا۔


ساتھ ہی انہوں نے مختلف ہیش ٹیگز کا استعمال کرتے ہوئے محمد رضوان کے تکیے کو ان کے قد سے کچھ ہی کم قرار دیا اور ایموجیز کا استعمال کر کے بات کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا۔

خیال رہے کہ رواں برس سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے دوران اور پھر بنگلہ دیش سے سیریز کے دوران انہیں ہوٹل سے کہیں بھی سفر کرتے ایک مخصوص تکیے کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔

اس سے متعلق محمد رضوان کا ایک ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوا تھا جس میں ان کا بتانا تھا کہ ’اُنہیں گردن کے پٹھوں میں درد کی شکایت رہتی ہے جس کے نتیجے میں یہ معالج کی جانب سے تجویز کیا گیا ایک ’میڈیکیٹڈ پلو‘ ہے، اس کے بغیر وہ سو نہیں سکتے۔‘