کترینہ کی بہن نے بہنوئی وکی کوشل کیلئے کیا کہا؟

December 10, 2021

کترینہ کیف کی بہن اداکارہ ایزابیل نے بہنوئی وکی کوشل کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا ہے۔

گزشتہ روز رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کے لیے جہاں تمام ان کے پرستار نیک تمناؤں کا اظہار کررہے ہیں۔

کترینہ کی بہن ایزابیل نے بھی وکی کوشل کو اپنے خاندان میں خوش آمدید کہا ہے۔

ایزابیل نے اپنے انسٹاگرام پر کترینہ اور وکی کی شادی کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی اور جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میری زندگی میں ایک بھائی کا اضافہ ہوا ہے۔


انہوں نے اپنی فیملی کو دیوانہ بھی قرار دیا اور اسی انداز سے وکی کوشل کو اپنی دیوانی فیملی میں خوش آمدید بھی کہا۔