بالی ووڈ اداکاروں کی کترینہ اور وکی کو شادی کی مبارکباد

December 10, 2021

بالی ووڈ کی معروف نوبیاہتا جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل کو بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

نوبیاہتا بالی ووڈ جوڑےکترینہ کیف اور وکی کوشل نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے بعد جیسے ہی اپنی تصاویر شیئرکیں تو انہیں اپنے مداحوں اور بالی ووڈ انڈسٹری کی نامور شخصیات کی جانب سے مبارکبادیں ملنا شروع ہوگئیں۔

نوبیاہتا جوڑی کو مبارکباد دینے والی نامور بالی ووڈ شخصیات میں پرینیتی چوپڑا، پریانکا چوپڑا، عالیہ بھٹ، ٹوئنکل کھنہ، علی عباس ظفر، رنویر سنگھ، گورو رندھاوا، عشان کھٹر، رہتیک روشن، کرینہ کپور، کرشمہ کپور، کاجول دیوگن، فرحان اختر، فرح خان اور دیگر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کترینہ اور وکی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی شادی کی چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک دوسرے کے لیے محبت بھرے پیغامات شیئر کیےتھے۔