سابق ایم ڈی PSO کی غیر قانونی تعیناتی ریفرنس، سماعت ملتوی

December 10, 2021

کراچی کی احتساب عدالت نے سابق ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تعیناتی سے متعلق ریفرنس کی سماعت آئندہ ماہ 10جنوری 2022ء تک ملتوی کر دی۔

دورانِ سماعت احتساب عدالت کراچی میں سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر ملزمان پیش ہوئے۔

شریک ملزم شیخ عمران الحق کی جانب سے دائر درخواست پر ان کے وکیل نے دلائل دیئے۔

وکیل نے اپنے دلائل میں کہا کہ نیب آرڈیننس میں ترمیم کے بعد احتساب عدالت کو ریفرنس کی سماعت کا اختیار نہیں رہا۔

ملزم شیخ عمران الحق کی درخواست پر فریقین کے دلائل جاری ہیں۔

کراچی کی احتساب عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔