گورنر SBP ملائیشیاء کی آئی ایف ایس بی کے چیئرمین مقرر

December 10, 2021


ملائیشیاء کی کونسل آف اسلامک فنانشل سروسز بورڈ(آئی ایف ایس بی) نے ڈاکٹر رضا باقر کو چیئرمین مقرر کردیا ہے۔

ابوظہبی میں منعقدہ آئی ایف ایس بی کے 39 ویں اجلاس میں ڈاکٹر باقر کو سال 2022 ءکے لئے چیئرمین کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، گورنر اسٹیٹ بینک نے اس اعزاز پر فخر کا اظہار کیا۔

آئی ایف ایس بی بورڈ اسلامی مالیاتی شعبے کو اسٹینڈرز فراہم کرتا ہے۔

ڈاکٹر باقر نے بورڈ کو فعال بورڈ بنانے کے عزم کا اظہار کیا، اسلامی مالیاتی شعبے کا حجم 27 کھرب ڈالر ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان بورڈ کے بانی ممبران میں سے ایک ہے۔