بھارتی سنگھ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع

December 11, 2021

بھارت کی معروف کامیڈین بھارتی سنگھ کے ہاں جلد ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھارتی سنگھ نے اپنا ایک مختصر ویڈیو کلپ شیئر کیا جس کی مکمل ویڈیو اُنہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپ لوڈ کی۔


بھارتی سنگھ نے اپنی ویڈیو میں حیرانی اور خوشی کے ملے جلے تاثرات کے ساتھ بتایا کہ ’وہ بہت جلد ننھے مہمان کی والدہ بننے والی ہیں۔‘

کامیڈین اسٹار نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ ہمارا اب تک کا سب سے بڑا سرپرائز تھا۔‘

اُنہوں نے اپنے مداحوں سے اُن کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کا بھی کہا۔

بھارتی سنگھ کی پوسٹ پر بھارتی شوبز ستاروں سمیت لاکھوں مداح اُنہیں مبارکباد دیتے نظر آرہے ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی سنگھ سال 2017 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں اور وہ اس وقت ’دی کپل شرما شو‘ کا حصہ ہیں۔