کترینہ کیف اور وکی کوشل کی گھر کی صفائی کرتے ویڈیو وائرل

December 11, 2021

بھاتی اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ہو چکی ہے جبکہ اس جوڑی کے کروڑوں چاہنے والے زندگی کے نئے سفر کے لیے اِنہیں مبارکباد اور دعائیں دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر جب سے اس جوڑی کے افیئر کی باتیں وائرل ہوئی ہیں اس جوڑی پر سب ہی کی نظریں ہیں ، اس خوبصورت جوڑی کی جانب سے لاکھ چھپانے پر بھی میڈیا نے گزشتہ کئی مہینوں سے ان کی شادی کی خبر مداحوں کو سنا دی تھی۔

دوسری جانب یہ جوڑا اپنی ہر رسم، نقل و حرکت جتنی نجی رکھنے کی کوشش کر رہا ہے اتنا ہی زیادہ سوشل میڈیا پر اِن پر بات کی جا رہی ہے۔

انسٹا گرام پر نوبیاہتا کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میںیہ جوڑا اپنے گھرکی صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہا ہے، انٹرنیٹ پر من چلوں نے دونوں کی الگ الگ ویڈیو کو کولاج کی شکل دے دی ہے۔


وائرل ہونے والی کترینہ کیف اور وکی کوشل کی ویڈیو میںیہ دونوں فنکار کورونا لاک ڈاؤن کے دوران فراغت کے دنوں میں مصروف رہنے کے لیے خود اپنے گھروں کی صفائی کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میںدیکھا جا سکتا ہے کہ کترینہ کیف گھر کی جھاڑو دے رہی ہیں اور وکی کوشل پنکھے صاف کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ عالیشان شادی کے بعد اب یہ جوڑا ممبئی کے علاقے جوہو میں موجود ہے، کترینہ کیف اور وکی کوشل ولیمے کے بعد اپنے ہنی مون کے لیے فوراً مالدیپ روانہ ہو جائیں گے۔