• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیسے جیسے انٹرنیٹ کی دنیا ترقی کرتی جا رہی ہے وقت کے ساتھ اس کے زندگی کے ہر شعبے حتیٰ کہ شادی بیاہ کی تقریبا ت پر بھی اثر پڑ رہا ہے اور کئی روایتیں بھی بدل چکی ہیں۔

انٹرنیٹ کے اس دور میں معروف شخصیات او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ذریعے  اپنی شادی جیسی نجی تقریبات کی تصویروں سے پیسہ کماتے ہیں اور یہ ایک ٹرینڈ بن چکا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نو بیاہتا جوڑے کترینہ کیف اور وکی کوشل کی بھی ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم کے ساتھ 80 سے 10 کروڑ بھارتی روپوں میں ڈیل پکی ہو گئی ہے، یہ جوڑا اپنی شادی کی تصویریں اور ویڈیوز ایک او ٹی ٹی پلیٹ فارم ایمزون  کو فروخت کرے گا۔

پریانکا چوپڑا اور نک جونس 

اس سے قبل پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی جانب سے بھی اپنی شادی کی تقریبات کی تصویریں اور ویڈیوز 18 کروڑ روپوں میں ہیلو میگزین کو فروخت کی گئی تھیں۔

اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی 

اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے بھی ایک امریکی میگزین کو اپنی شادی کی تقریبات کی تصویریں فروخت کی گئی تھیں جبکہ اس جوڑی نے اپنی شادی سے کتنا پیسہ کمایا تھا، یہ تا حال ایک راز ہے۔

پریتی زنٹا 

اداکارہ پریتی زنٹا اور اُن کے شوہر گُڈ اِنف کی جانب سے اپنی شادی کی تصویروں کی باقاعدہ بولی لگائی گئی تھی، رپورٹس کے مطابق بعد ازاں اس جوڑی نے یہ رقم ایک خیراتی ادارے کو دے دی تھی۔

انجلینا جولی

امریکی اداکارہ انجلینا جولی اور اداکار بریڈپٹ نے بھی اپنی شادی کی تصویریں 20 ملین امریکی ڈالرز میں فروخ کی تھیں۔

امریکی مشہور سوشل سلیبرٹی کم کارڈیشان

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکی مشہور سوشل سلیبرٹی کم کارڈیشان اور اُن کے سابق شوہر کرس ہمفریز کی جانب سے بھی 1.5 ملین ڈالڑ میں اپنی شادی کی تصویریں فروخت کی گئی تھیں۔

جارج کلونی

دوسری جانب کاروباری شخصیت اور اداکار جارج کلونی اور اُن کی مسلمان اہلیہ امل عالم الدین نے بھی اپنی شادی کی تقریبات سے خوب پیسہ کمایا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس جوڑی نے اپنی شادی کی تصویریں ہیلو میگزین کو فروخت کی تھیں۔

تازہ ترین