• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کترینہ کیف کے دیور نے بھابی کو خوش آمدید کیسے کہا ؟

نوبیاہتا بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کے دیور، اداکار سنی کوشل نے بھابی کو اپنے دل اور خاندان میں خوش آمدید کہا ہے۔

گزشتہ روز کترینہ کیف اور اداکار وکی کوشل 7 پھیرے لے کر ہمیشہ کے لیے ایک ہو گئے، اداکارہ کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جانب سے جاری کی گئی اپنی شادی کی چند تصویریں سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں۔

جہاں اس جوڑے کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں وہیں وکی کوشل کے چھوٹے بھائی، کترینہ کیف کے دیور، سنی کوشل نے بھی اُنہیں اپنے دل اور زندگی میں خوش آمدید کہا ہے۔


سنی کوشل نے اپنے بھائی بھابی کی ایک تصویر انسٹا گرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’آج دل میں ایک اور کی جگہ بن گئی، خاندان میں خوش آمدید بھابی جی۔‘

سنی کا اپنے بھائی بھابی کو ٹیگ کرتے ہوئے مزید لکھنا تھا کہ ’اس خوبصورت جوڑے کے لیے ڈھیروں محبتیں اور اِنہیں خوشیوں بھری زندگی ملے۔‘

واضح رہے کہ گزشتہ روز کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی ہو گئی ہے، دیگر متعدد اداکاراؤں کی طرح بھارتی اداکارہ کترینہ کیف نے بھی اپنی زندگی کے سب سے بڑے دن کے لباس کے لیے مشہور ڈیزائنر سابیا ساچی کا انتخاب کیا تھا۔

عالیشان شادی کے بعد اب یہ جوڑا ممبئی میں ولیمے کے بعد اپنے ہنی مون کے لیے فوراً ملدیپ روانہ ہو جائےگا جس کی تیاریاں پہلے ہی سے مکمل کر لی گئی تھیں۔

تازہ ترین