اومی کرون زیادہ تیزی سے پھیلتا اور ویکسین کے اثرات کم کردیتا ہے، عالمی ادارہ صحت

December 12, 2021

فوٹو: فائل

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کا اومی کرون ویرینٹ بھارت سے نکلنے والے ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے اور کورونا ویکسین کی افادیت بھی کم کر دیتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اس ویرینٹ سے ہونے والی علامات کم شدت کی ہیں، اومی کرون ویرینٹ دنیا کے 63 ممالک تک پھیل چکا ہے، اس کا زیادہ پھیلاؤ جنوبی افریقا اور برطانیہ میں رپورٹ ہورہا ہے۔

عالمی ادارہ صحت نے اتوار کو اس حوالے سے خبردار کیا ہے کہ اومی کرون ویرینٹ کا پھیلاؤ ڈیلٹا ویرینٹ سے زیادہ ہوسکتا ہے، کورونا کی نئی قسم اومی کرون ویرینٹ کا کیس پہلی بار جنوبی افریقا میں 24 نومبر کو رپورٹ ہوا تھا۔

واضح رہے کہ ڈیلٹا ویرینٹ گزشتہ برس پہلے بھارت میں سامنے آیا اور دنیا بھر میں زیادہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنا۔