• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


بھارت میں عالمی وباء کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے مزید دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ریاست آندھرا پردیش اور چندی گڑھ میں کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

چندی گڑھ کے طبی حکام کے مطابق گزشتہ ماہ اٹلی سے آنے والے 20 سالہ شخص میں وائرس کی تصدیق ہوئی، متاثرہ شخص کو فائزر کی دو ڈوزز لگی ہوئی تھیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آندھرا پردیش میں وائرس کی تصدیق آئرلینڈ سے آنے والے 34 سالہ غیر ملکی مسافر میں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں اومی کرون ویرینٹ کے مجموعی کیسز کی تعداد 35 ہوچکی ہے۔

تازہ ترین