تیل قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ اثرات یہاں تک آئیں، فواد چوہدری

December 14, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئیں کہ اثرات یہاں تک آئیں۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ میں فواد چوہدری نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج متوقع کمی کی خبروں کی تردید کردی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں اتنی کم نہیں ہوئی ہیں کہ اثرات یہاں تک آئیں، دعا کریں کہ تیل کی قیمتیں مزید کم ہوجائیں۔

دوران گفتگو وفاقی وزیر نے خبردار کیا کہ قدرتی گیس ہر سال 9 فیصد کے حساب سے کم ہورہی ہے، آئند ہ چند سال میں گیس نہیں رہے گی۔

اُن کا کہنا تھا کہ تمام شہروں میں سستی گیس دی جارہی ہے اور اس کا بوجھ باقی 78 فیصد آبادی اٹھا رہی ہے، جس کے پاس گیس نہیں ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سستی گیس کے عادی لوگوں کو اپنی عادتیں بدلنا ہوں گی۔