• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اس سال گیس کی لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے، حماد اظہر


وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں رواں سال گیس کی کم لوڈشیڈنگ ہوئی ہے۔

تقریب سے خطاب میں حماد اظہر نے کہا کہ سردیوں میں گیس پر بہت بات ہوتی ہے، قلت آج سے نہیں گزشتہ 10،15 برس سے ہے، اس سال تو گیس کی لوڈشیڈنگ کم ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی گیس کی پیداوار سالانہ 9 فیصد کم ہو رہی ہے، حکومت ایل این جی گھریلو صارفین کو دینے کے لیے قانون سازی کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ ایک بیانیہ بن گیا ہے کہ حکومت نے بروقت ایل این جی درآمد نہ کی، جس وجہ سے گیس کی قلت ہوئی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن اور ایل این جی کے ورچوئل ٹرمینلز پر بھی کام کر رہے ہیں۔

تازہ ترین