پاکستان کی سب سے بڑی فٹبال لیگ کرانے کا اعلان

December 15, 2021

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور نے پاکستان کی سب سےبڑی فٹبال لیگ کرانے کا اعلان کردیا ہے۔

ایک بیان میں وزیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا مرحلہ 15 دسمبر سے 22 دسمبر تک جاری رہے گا، پنجاب بھر سے 23 سال سے کم عمر کھلاڑی رجسٹریشن کے اہل ہیں۔

رائے تیمور نے یہ بھی کہا کہ پہلے فیز میں ڈویژن لیول ٹیموں کی تشکیل ہوگی جبکہ اگلے مرحلہ میں لاہور میں تمام ڈویژن کے لیگ میچز منعقد ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لیگ کے ذریعے پنجاب کی ڈریم ٹیم منتخب کی جائے گی، پنجاب ڈریم ٹیم فٹبال ٹیم کے لیے ماہانہ وظائف کا اجراء کیا جائے گا۔