• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیدر علی نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، رائے تیمور بھٹی

وزیر کھیل پنجاب رائے تیمور بھٹی نے پیرا اتھلیٹ حیدر علی کی کامیابی پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ حیدر علی نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں انہوں نے  کہا کہ پوری قوم کو حیدر علی کی کامیابی مبارک ہو۔

انہوں نے لکھا کہ حیدر علی آپ نے آج قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے،  جو وعدہ اور عزم آپ نے ٹوکیو جانے سے پہلے کیا وہ پورا کرکے دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب تمام اتھلیٹس کو ہمیشہ سپورٹ کرتی رہے گی۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ حیدر علی آپ جذبے اور حوصلہ کی مثال ہیں۔ تمام قوم کو یہ کامیابی مبارک ہو۔

تازہ ترین