رضوان اور بابر نے پھر بھارتی جوڑی کو پیچھے چھوڑ دیا

December 16, 2021

فوٹوز: فائل

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں پاکستان کی کامیاب ترین جوڑی بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر بیٹنگ ریکارڈ میں بھارتی جوڑی روہیت شرما اور کے ایل راہول کو پیچھے چھوڑ دیا۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں بابر اعظم اور محمد رضوان نے ایک مرتبہ پھر سنچری پارٹنر شپ بناڈالی۔

دونوں کی 27 اننگز میں یہ مجموعی طور پر چھٹی سنچری پارٹنر شپ تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان کے محمد رضوان اور بابر اعظم جبکہ بھارت کے روہیت شرما اور کے ایل راہول نے 5، 5 سنچری پارٹنر شپ بنا رکھی تھیں۔

خیال رہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان سب سے زیادہ مرتبہ 150 یا اس سے زائد رنز کی پارٹنر شپ بنانے والی جوڑی بھی ہے، دونوں نے 4 مرتبہ ٹیم کے لیے یہ پارٹنرشپس بنائیں۔