برج خلیفہ پر بھارتی فلم ’83‘ کی تشہیر پر تنقید

December 17, 2021

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کپل دیو پر بننے والی فلم ’83‘ کی تشہیر دبئی کے برج خلیفہ پر بھی کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا انسٹا گرام پر برج خلیفہ کی ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارتی اداکار جوڑی، رنویر سنگھ اور دپیکا پڈوکون پر فلمائی گئی فلم ’83‘ (کپل دیو کی سوانح ) کی تشہیر کی جا رہی ہے۔


فلم 83 کے چند سین برج خلیفہ پر شوٹ ہوئے اور ان مناظر کو دیکھنے کے لیے سیکڑوں کی تعداد میں لوگ وہاں موجود تھے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں خود بھارتی عوام کی جانب سے اس فلم کی تشہیر برج خلیفہ پر کیے جانے پر تنقید کی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کا کمنٹ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ’یہ سب پیسے کا کھیل ہے‘، ’اب برج کی پہلے جیسی بات نہیںرہی، برج خلیفہ پر کچھ بھی چلوایا جا سکتا ہے۔‘

کچھ مداحوں کا کمنٹ باکس میں دعویٰ کرنا ہے کہ اس فلم کی تشہیر کے لیے 25 لاکھ روپے ادا کیے گئے ہیں جبکہ چند صارفین کا کہنا ہے کہ برج خلیفہ پر بغیر پیسے دیئے سب سے پہلے شاہ رُخ خان کی تصویر چلائی گئی تھی۔

رنویر سنگھ کا دوسرانمبر ہے اور یہ شاہ رُخ خان کی نقل کی گئی ہے۔